0
Tuesday 9 Feb 2016 00:01

پی آئی اے کا معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے، شاہ محمود قریشی

پی آئی اے کا معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن سکتا ہے لوٹ سیل بند ہونی چاہیے، مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کا دیر پاحل ممکن ہو سکے گا۔ اسلام آباد میں سابقہ وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی کے اہلہ خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کی نیت پر شک ہے، ہمیں یقین ہے کہ پی آئی اے کا معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے، قومی ائیر لائن منامع بخش ادارہ بن سکتا ہے، نجکاری کے عمل کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے، اس معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی فوری طور پر اجلاس بلوائیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیساں غیر واضح ہیں، مشترکہ مفادات کونسل کے ادارے کو بھی اہمیت نہیں دی جا رہی، طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھنا اچھا اقدام ہے، افغانستان کو اعتماد سازی کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 519301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش