0
Tuesday 9 Feb 2016 02:01

ڈپٹی سپیکر شناکی ہنزہ کو تحصیل بنانے کا وعدہ وفا کرے، پی ٹی آئی ہنزہ

ڈپٹی سپیکر شناکی ہنزہ کو تحصیل بنانے کا وعدہ وفا کرے، پی ٹی آئی ہنزہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع ہنزہ کے آرگنائزر عزیز احمد نے کہا ہے کہ ہنزہ شناکی کے عوام ڈپٹی سپیکر کی طرف سے تحصیل کے اعلان پر عملدرآمد کے منتظر ہیں، جھوٹے اعلانات سے اب عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک ماہ قبل ڈپٹی سپیکر نے ہنزہ شناکی میں عوامی جلسے میں شناکی کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد وہاں کے عوام نے تحصیل ہیڈ کوارٹر کے لیے جگہ کا بھی انتخاب کر رکھا ہے، مگر تاحال اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام کو مزید کوئی اندھیرے میں نہیں رکھ سکتا اور نہ ہی جھوٹے اعلانات سے ان کو بہکایا جاسکتا ہے، ڈپٹی سپیکر اپنے اعلان پر فوری عملدرآمد کروائیں یا ہنزہ شناکی کے عوام سے اپنے جھوٹے وعدے پر معافی مانگیں۔ یاد رہے گزشتہ ماہ ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفراللہ نے ناصر آباد میں ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہنزہ شناکی کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا، جس پر تاحال کوئی عملی کام نظر نہیں آرہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 519311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش