0
Tuesday 9 Feb 2016 02:00

قراقرم یونیورسٹی گلگت تین ماہ کے طویل عرصے کے بعد دوبارہ کھل گئی

قراقرم یونیورسٹی گلگت تین ماہ کے طویل عرصے کے بعد دوبارہ کھل گئی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی واحد یونیورسٹی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تین ماہ کے طویل عرصے کے بعد دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئین۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے ایک پروفیسر پر حملے کے بعد ناخوشگوار حالات کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں، بعد ازاں موسم سرما کی چھٹیوں کے باعث یونیورسٹی کو بند کیا گیا تھا۔ یونیورسٹی میں ناخوشگوار حالات کے بعد 13 نومبر کے دن سے تعلیمی سرگرمیاں بند ہوگئی تھیں، جس کے بعد آج سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں۔ یونیورسٹی کھلنے کے بعد سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور تمام داخلی رستوں پر فورسز تعینات کردی گئی ہے، اس سلسلے میں یونیورسٹی کے سٹاف اور طلباء و طالبات کو کارڈ ہمراہ رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ یونیورسٹی  کے گیٹس پر سکیورٹی عملہ تعینات کیا گیا ہے، جہاں سے داخل ہونے والوں کی تلاشی لینے کے بعد داخلے کی اجازت دی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 519314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش