0
Tuesday 9 Feb 2016 10:56

سٹی 42 ٹی وی چینل پر فائرنگ کا واقعہ، صحافی آج یوم سیاہ منائیں گے

سٹی 42 ٹی وی چینل پر فائرنگ کا واقعہ، صحافی آج یوم سیاہ منائیں گے
اسلام ٹائمز۔ سٹی فورٹی ٹو ٹی وی چینل پر فائرنگ کے واقعہ کیخلاف صحافی برادری آج یوم سیاہ منا رہی ہے۔ لاہور پریس کلب کے صدر شہباز میاں نے گزشتہ روز یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔ یوم سیاہ کی مناسبت سے تمام اخبارات اور ٹی وی چینلز کے کارکن بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کریں گے جبکہ لاہور پریس کلب پر آج (منگل) 2 بجے دوپہر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔ دوسری جانب میڈیا ہاؤسزکو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کیلئے لاہور پریس کلب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ لاہور پریس کلب کی جانب سے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر اس درخواست میں ٹی وی چینل سٹی 42 کے دفتر پر حملہ بنیاد بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے میڈیا ہاﺅسز کو دھمکیوں کے باوجود حکومت نے ان کی فول پروف سیکورٹی کیلئے موثر اقدامات نہیں کئے۔ پولیس کی جانب سے ناقص سیکورٹی انتظامات کے باعث سٹی 42 کے دفتر پر نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور پولیس میڈیا ہاؤسز کی فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سٹی 42 کے دفتر پر حملہ کے ملزمان کی فوری گرفتاری اور میڈیا ہاؤسز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 519345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش