0
Tuesday 9 Feb 2016 11:14

مسلم لیگ ن اصولوں کی سربلندی اور جمہوریت کے استحکام کا نام ہے، ملک محمد وارث کلو

مسلم لیگ ن اصولوں کی سربلندی اور جمہوریت کے استحکام کا نام ہے، ملک محمد وارث کلو
اسلام ٹائمز۔ خوشاب سے پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک محمد وارث کلو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اصولوں کی سربلندی اور جمہوریت کے استحکام کا نام ہے۔ ن لیگ کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگی قائدین کا ہر قدم ملک و قوم کے مفاد اور جمہوریت کی بقاء کیلئے اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل خوشاب سمیت تمام بلدیاتی اداروں کی سربراہی کا فیصلہ پارٹی کے قواعد و ضوابط اور جمہوری روایات کو مد نظر رکھ کر ہی کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ ضلع کونسل خوشاب کی سربراہی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ کر ضلعی ایوان میں پہنچنے والے اراکین کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء ﷲ مسلم لیگی قائدین کسی بھی کارکن کی حق تلفی نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 519348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش