QR CodeQR Code

کراچی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ٹی ٹی پی کمانڈر نذیر پٹھان گرفتار

9 Feb 2016 12:47

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد نذیر پٹھان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، گرفتار دہشتگرد کا تعلق تحریک طالبان عابد مچھڑ گروپ سے ہے۔ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں اور سکیورٹی فورسز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر نذیر پٹھان بھی شامل ہے۔ ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد حراست میں لیا گیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے زخمی دہشت گرد سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کیا۔ ملزموں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کارندہ نذیر پٹھان بھی شامل ہے۔ منگھو پیر میں پولیس مقابلے کے دوران نذیر پٹھان عرف بادشاہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد نذیر پٹھان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار دہشتگرد کا تعلق تحریک طالبان عابد مچھڑ گروپ سے ہے۔ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے۔ عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرکے دو ڈاکوؤں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ لیاری کھڈا مارکیٹ سے گینگ وار کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کا تعلق وسیع اللہ لاکھو گروپ سے ہے۔ ایف آئی اے اہلکار کے قتل کا مقدمہ تھانہ جمشید کوارٹر میں درج کرلیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 519370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519370/کراچی-سکیورٹی-فورسز-کی-کارروائی-میں-ٹی-پی-کمانڈر-نذیر-پٹھان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org