0
Tuesday 9 Feb 2016 14:01

نیب کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کیلئے درخواست مسترد، ڈاکٹر عاصم جیل منتقل

نیب کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کیلئے درخواست مسترد، ڈاکٹر عاصم جیل منتقل
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی احتساب عدالت نے نیب کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کیلئے تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کو جیل بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سابق صدر مملک آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو نیب نے سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے اب تک کی تفتیش سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم سے منی لانڈرنگ سے متعلق معاملات میں مزید تفتیش کی جانی ہے، اس لئے ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی تحقیقات کی جائے۔ ڈاکٹر عاصم کے وکلاء نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے جوابی دلائل میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم کئی ماہ سے پہلے رینجرز اور پھر پولیس و نیب کی تحویل میں رہے ہیں، ان سے جتنی تفتیش کی جانی تھی، وہ ہو چکی ہے، اب ان کے ریمانڈ میں توسیع کا کوئی جواز نہیں۔ عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کو 22 فروری تک کیلئے جیل بھجوا دیا، عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان کے خلاف 22 فروری سے قبل ریفرنس دائر کرے۔ تفتیشی افسر کی جانب سے درخواست کی گئی کہ ریفربنس دائر کرنے کی مہلت میں توسیع کی جائے، تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 519416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش