0
Tuesday 9 Feb 2016 17:04

آپریشن ضرب عزب میں دہشتگردی کا خاتمہ کرکے پاکستان کو مستحکم بنایا ہے، سربراہ پاک فضائیہ

آپریشن ضرب عزب میں دہشتگردی کا خاتمہ کرکے پاکستان کو مستحکم بنایا ہے، سربراہ پاک فضائیہ
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان ایئرفورس اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایئر وار کالج کراچی میں سیمنار سے خطاب کے دوران ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے، ضرب عزب میں دہشتگردی کا خاتمہ کرکے پاکستان کو مستحکم بنایا ہے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے آگاہ اور اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح واقف ہے، پاک فضائیہ تجدید کے ایک نئے اور اہم دور سے گزر رہی ہے، نئے دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے معیاری تربیت ہمارا بنیادی اصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے ایف تھنڈر جیسے کئی منصوبے زیرِ غور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 519481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب