QR CodeQR Code

آپریشن ضرب عزب میں دہشتگردی کا خاتمہ کرکے پاکستان کو مستحکم بنایا ہے، سربراہ پاک فضائیہ

9 Feb 2016 17:04

اسلام ٹائمز: ایئر وار کالج کراچی میں سیمنار سے خطاب کے دوران ایئرچیف مارشل نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے، جے ایف تھنڈر جیسے کئی منصوبے زیرِ غور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان ایئرفورس اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایئر وار کالج کراچی میں سیمنار سے خطاب کے دوران ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے، ضرب عزب میں دہشتگردی کا خاتمہ کرکے پاکستان کو مستحکم بنایا ہے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے آگاہ اور اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح واقف ہے، پاک فضائیہ تجدید کے ایک نئے اور اہم دور سے گزر رہی ہے، نئے دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے معیاری تربیت ہمارا بنیادی اصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے ایف تھنڈر جیسے کئی منصوبے زیرِ غور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 519481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519481/ا-پریشن-ضرب-عزب-میں-دہشتگردی-کا-خاتمہ-کرکے-پاکستان-کو-مستحکم-بنایا-ہے-سربراہ-پاک-فضائیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org