QR CodeQR Code

ملتان، نامعلوم افراد کا گورنمنٹ پائلٹ اسکینڈری اسکول کو دھمکی آمیز خط، پولیس کا سرچ آپریشن

9 Feb 2016 19:05

اسلام ٹائمز: پوسٹ کے ذریعے گورنمنٹ اسکول کو نامعلوم افراد کی جانب سے خط موصول ہوا ہے جس میں اسکول کو 10 فروری سے اپریل کے مہینے کے دوران حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے جس پر اسکول پرنسپل نے واقع کی اطلاع پولیس کو دی۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں نامعلوم افراد نے گورنمنٹ پائلٹ اسکینڈری اسکول کو دھمکی آمیز خط بھیجوا دیا۔ پولیس نے خط کو تحویل میں لے کر اسکول کا سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پوسٹ کے ذریعے گورنمنٹ پائلٹ اسکینڈری اسکول کو نامعلوم افراد کی جانب سے خط موصول ہوا ہے جس میں اسکول کو 10 فروری سے اپریل کے مہینے کے دوران حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے جس پر اسکول پرنسپل نے واقع کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر خط کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے اسکول کے اردگرد کے علاقوں کا سرچ آپریشن بھی کیا ہے۔ اس سے قبل ملتان کے پانچ اسکولوں کو اسی طرح کے دھمکی خیز خطوط موصول ہوئے تھے جس کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 519526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519526/ملتان-نامعلوم-افراد-کا-گورنمنٹ-پائلٹ-اسکینڈری-اسکول-کو-دھمکی-آمیز-خط-پولیس-سرچ-آپریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org