0
Wednesday 10 Feb 2016 11:31

گلگت بلتستان، محکمہ برقیات اور تعمیرات عامہ کے ملازمین تاحال رسک الاونس محروم

گلگت بلتستان، محکمہ برقیات اور تعمیرات عامہ کے ملازمین تاحال رسک الاونس محروم
اسلام ٹائمز۔ محکمہ برقیات اور تعمیرات عامہ میں کام کرنے والے گلگت بلتستان کے ملازمین تاحال رسک الاونس سے محروم ہے، مشکل حالات میں کام کرنے والے ملازمین کورسک الاونس ملنا ان کا حق ہے۔ محکمہ برقیات ور محکمہ تعمیرات عامہ کے اکثر ملازمین اپنی جان خطرے میں ڈال کر مشکل حالات میں کام کرتے ہیں اور اکثر ایسے حادثات بھی پیش آتے ہیں، جسکے سبب یا تو وہ بری طرح زخمی ہوتے ہیں یا کسی کام کے نہیں رہتے، لیکن انہیں مشکل حالات میں کام کرنے کے عوض میں کسی طرح کا کوئی رسک الاونس نہیں دیا جاتا، جو کہ ان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ محکمہ برقیات کے ملازمین بھی اکثر خطروں سے کھیل کر عوامی کام کرتے ہیں، ان میں سے اکثر ملازمین معذور بھی ہوچکے ہیں لیکن انکی تمام تر کوششوں کے باوجود رسک الاونس جاری نہیں ہوسکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 519608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش