0
Wednesday 10 Feb 2016 01:08

وزیراعلٰی جی بی آئینی حقوق اور اقتصادی راہداری پر گلگت بلتستان کے عوام کے تحفظات وزیراعظم کو پیش کریں گے

وزیراعلٰی جی بی آئینی حقوق اور اقتصادی راہداری پر گلگت بلتستان کے عوام کے تحفظات وزیراعظم کو پیش کریں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان نوازشریف اور لیگی قیادت کے ساتھ چار نکاتی ایجنڈا مکمل کرنے کے بعد گلگت واپس آئینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی حفیظ الرحمٰن جو کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر بھی ہیں اسلام آباد میں مرکزی قیادت کے ساتھ اپنے دو مشیروں اور نئے وزراء کو کابینہ میں شامل کرنے کی سمری کی منظوری کے علاوہ گلگت بلتستان کونسل کے الیکشن کے لئے نون لیگ کے امیدواروں کے ناموں کی فائنل منظوری لیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلٰی ان اہم فیصلوں میں مرکزی قیادت کے فیصلوں کے ساتھ اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کو حصہ داری دینے کے لئے بھی مرکزی قیادت کے ساتھ بات چیت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی اپنے ایک اور اہم ایجنڈے میں گلگت بلتستان میں نئے سیاسی اصلاحات کے لئے سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے ساتھ بھی ملاقات کے ساتھ کمیٹی کے چیئرمین سرتاج عزیز کو گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات جس میں اسمبلی کی قرارداد اور حکومت کی جانب سے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ بھی پیش کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 519630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش