QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سردار عتیق

10 Feb 2016 10:15

اسلام ٹائمز: دورہ سیالکوٹ کے دوران کشمیری مہاجرین سے گفتگو کرتے ہوئے ایم سی کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین ہمارے جسم کا حصہ ہیں اور ہم اُن کی سیاسی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں جمہوریت، جمہوری اداروں کی مضبوطی مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتی ہے کیونکہ آزاد کشمیر اور پاکستان میں مضبوط اور حقیقی جمہوریت کی موجودگی میں ہی دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے بہتر انداز میں سمجھایا جا سکتا ہے۔ مسلم کانفرنس آزادکشمیر کے عوام اور پاکستان میں مقیم مہاجرین کے سیاسی وقار کی علامت ہے۔ پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین ہمارے جسم کا حصہ ہیں اور ہم اُن کی سیاسی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اپنے دورہ سیالکوٹ کے دوران وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تحریک آزادی میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔


خبر کا کوڈ: 519653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519653/مقبوضہ-کشمیر-کے-بھائیوں-کو-تنہا-نہیں-چھوڑیں-گے-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org