0
Wednesday 10 Feb 2016 11:38

افضل گورو کشمیریوں کے ہیرو ہیں، خون رائیگاں نہیں جائیگا، چوہدری مجید

افضل گورو کشمیریوں کے ہیرو ہیں، خون رائیگاں نہیں جائیگا، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ افضل گورو کی شہادت نے بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ان کی شہادت عدالتی قتل تھا۔ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے مسلسل ایسے گھنائونے اقدامات کرتا چلا آ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افضل گورو کے یوم شہادت پر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری شہداء سے خوفزدہ ہے اسی لیے افضل گورو کا جسد خاکی ورثا کے حوالے کرنے کی بجائے تہاڑ جیل میں دفن کر دیا گیا جہاں پہلے ہی شہید مقبول بٹ کا جسد خاکی بھی دفن ہے، بھارت اس طرح کے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے لیکن کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کیا جا سکتا۔ افضل گورو کشمیریوں کے ہیرو ہیں ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ بھارت تحریک آزادی کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق ہے بھارت کو ہر صورت میں حق خودارادیت دینا پڑے گا۔ بھارت دہشت گردوں کا سب سے بڑا پشت پناہ ہے، پاکستان میں دہشت گردی میں بھی ’’را‘‘ ملوث ہے جس کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار اور معاشی طور پر کمزور کرنا ہے لیکن وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔
خبر کا کوڈ : 519667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش