QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کو سی پیک سے کوئی بے دخل نہیں کرسکتا، رانی عتیقہ

10 Feb 2016 11:42

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں گلگت بلتستان اسمبلی کی رکن کا کہنا تھا کہ ہمیں باہمی اتحاد اتفاق کے ذریعے راہداری منصوبے سے اپنے حقوق حاصل کرنے چاہیں، جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے حقوق نہیں ملیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی رکن اسمبلی گلگت بلتستان رانی عتیقہ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خوشحالی اور ترقی کا بہت بڑا پیغام لے کر آئے گا اور خطے میں روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہوں گے، اگر ہم اس بڑے منصوبے سے فائدہ نہ اٹھا سکے تو یہ ہماری سب سے بڑی نااہلی ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک سے کوئی نقصان نہیں بلکہ نفع ہی نفع ہے، کوئی ہمیں سی پیک سے بے دخل نہیں کرسکتا، ہمیں راہداری منصوبے کے معاملے پر جلدبازی نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں باہمی اتحاد اتفاق کے ذریعے راہداری منصوبے سے اپنے حقوق حاصل کرنے چاہیں، جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے حقوق نہیں ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بچہ روتا نہیں ہے ماں اپنے بچے کو دودھ نہیں پلاتی، اسی طرح جب تک ہم مانگیں گے نہیں تب تک حقوق نہیں ملیں گے، حقوق کی جدوجہد ہماری ذمہ داری بن گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 519670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519670/گلگت-بلتستان-کو-سی-پیک-سے-کوئی-بے-دخل-نہیں-کرسکتا-رانی-عتیقہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org