0
Wednesday 10 Feb 2016 12:28

تحریک انصاف نے نواز حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا لائحہ عمل طے کر لیا

تحریک انصاف نے نواز حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا لائحہ عمل طے کر لیا
اسلام ٹائمز۔ حکمراں مسلم لیگ نواز کی وفاقی حکومت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کیلئے لائحہ طے کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اس حوالے سے کل پارٹی کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ اس اجلاس میں کئی اہم فیصلے بھی کئے جا سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ پارٹی اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 519691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے