QR CodeQR Code

تحریک انصاف نے نواز حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا لائحہ عمل طے کر لیا

10 Feb 2016 12:28

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اس حوالے سے کل پارٹی کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے، جس میں کئی اہم فیصلے بھی کئے جا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکمراں مسلم لیگ نواز کی وفاقی حکومت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کیلئے لائحہ طے کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اس حوالے سے کل پارٹی کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ اس اجلاس میں کئی اہم فیصلے بھی کئے جا سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ پارٹی اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 519691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519691/تحریک-انصاف-نے-نواز-حکومت-کیخلاف-ملک-گیر-احتجاجی-چلانے-کا-لائحہ-عمل-طے-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org