QR CodeQR Code

حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے، مصدق ملک

10 Feb 2016 03:50

اسلام ٹائمز: ایک انٹرویو میں وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قطر کیساتھ مائع قدرتی گیس کے معاہدہ پر دستخط کئے جا رہے ہیں، جس سے ملک کی گیس کی ایک چوتھائی ضروریات پوری ہوںگی۔ پاکستان قطر سے ایل این جی کی درآمد کم ترین نرخوں پر کرے گا۔ حکومت پاک ایران گیس، پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد کیلئے بھی پرعزم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردی کا بڑی حد تک خاتمہ ہوچکا ہے، جبکہ افغانستان اب دہشت گردوں کا گڑھ بن گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کو ملکر سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنا ہوگی، تاکہ خطے میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جاسکے۔ علاوہ ازیں ایک انٹرویو میں وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ مائع قدرتی گیس کے معاہدہ پر دستخط کئے جا رہے ہیں، جس سے ملک کی گیس کی ایک چوتھائی ضروریات پوری ہوںگی۔ پاکستان قطر سے ایل این جی کی درآمد کم ترین نرخوں پر کرے گا۔ حکومت پاک ایران گیس، پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد کیلئے بھی پرعزم ہے۔


خبر کا کوڈ: 519727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519727/حکومت-پاک-ایران-گیس-پائپ-لائن-منصوبے-پر-عملدرآمد-کیلئے-پرعزم-ہے-مصدق-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org