0
Wednesday 26 Jan 2011 11:53

کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں خودکش حملہ،تین پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق،4زخمی

کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں خودکش حملہ،تین پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق،4زخمی
کراچی:اسلام ٹائمز-کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں خودکش حملہ،تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق،چار زخمی۔ سی سی پی او کراچی فیاض لغاری کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بم کے نتیجے میں ہوا، حملہ آور کا اصل ہدف چہلم امام حسین ع کے مرکزی جلوس سے واپس آنے والے عزاداروں کی بس تھی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں عزاداروں کی بس کے تعاقب میں آنے والی موٹر سائیکل کو پولیس کی جانب سے رکنے کا اشارہ کرنے پر موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے خود کو دھماکے اڑا دیا، دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پولیس کی موبائل میں آگ لگ گئی اور اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، حملہ آور کا اصل ہدف چہلم امام حسین ع کے مرکزی جلوس سے واپس آنے والے عزاداروں کی بس تھی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثا کے لئے بیس بیس لاکھ اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کے لئے دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے،جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو میڈل بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے، قبل ازیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل محمد مہدی نے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے حساس اداروں کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ لاہور اور کراچی میں ہونے والے بم دھماکے حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو میڈل دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وقت آگیا ہے کہ حکومت ملک بھر میں جاری دہشت کی لہر پھیلانے والوں کی سر پرستی کرنے کے بجائے فی الفور کاروائی کرے۔ اس موقع پر دیگر شیعہ تنظیموں کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے بھی اس بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔


خبر کا کوڈ : 51974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش