0
Wednesday 10 Feb 2016 15:25

لیڈی ریڈنگ پشاور کے سامنے مریضوں کے ورثا کا ڈاکٹروں کیخلاف احتجاج

لیڈی ریڈنگ پشاور کے سامنے مریضوں کے ورثا کا ڈاکٹروں کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کے ورثا نے ڈکٹروں کی ہڑتال کیخلاف اسپتال کے سامنے احتجاج کرکے روڈ بلاک کر دی۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں حکومت کی جانب سے لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے بعد ڈاکٹر آج دوسرے روز بھی ہڑتال پر ہیں، جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیر علاج مریض انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہیں، جبکہ مریضوں کے ورثاء بھی سخت پریشان ہیں۔ ورثاء نے ڈاکٹروں کے اس رویے پر شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہڑتالی ڈاکٹر ڈیوٹیوں پر واپس آکر اپنی خدمات سر انجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے مریض انتہائی نازک حالت میں ہیں اور اگر علاج میں مزید تاخیر کی گئی تو انکی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ورثاء نے کہا کہ صوبے میں لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس میں ہمارے مریضوں کا کیا قصور ہے تاہم انہوں نے صوبائی حکومت سے بھی اپیل کی کہ اسپتالوں کی موجودہ صورت حال پر غور کرے اوراسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنائے یا مریضوں کا سرکاری خرچے پر پرائیویٹ اسپتالوں سے علاج کروایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 519745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش