QR CodeQR Code

شیخوپورہ کوٹ وار کے قریب آئل ٹینکر کی کار کو ٹکر 10 افراد جاں بحق

10 Feb 2016 16:17

اسلام ٹائمز: لاہور کے قریب پیش آنے والے اندوہناک حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سکول کے بچے بھی شامل ہیں اور زخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے لاہور اور فیصل آباد سے ایمبولینسیں طلب کر لی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ موٹر وے پر واقع پنجاب کے صنعتی شہر شیخوپورہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں دس افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹینکر میں لگنے والی آگ نے قریبی گھر اور سکول رکشے کو بھی لپیٹ میں لے لیا جبکہ جاں بحق ہونے والے سات بچے دو خواتین اور ایک مرد کی لاش ننکانہ ہسپتال لائی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والے تین بچوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ ایل پی جی ٹینکر اور کار میں تصادم سے زور دار حادثے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سکول رکشہ، قریبی گھر اور دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کے باعث کار جھلس کر راکھ ہوگئی۔

خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ولید، حمزہ حماد، شازیہ فاروق، شگفتہ اور امجد علی شامل ہیں جبکہ اندوہناک حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سکول کے بچے بھی شامل ہیں اور زخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے لاہور اور فیصل آباد سے ایمبولینسیں طلب کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ منتقل کر دیا، واقعے میں شدید زخمی ہونے والوں کو فیصل آباد برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 519755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519755/شیخوپورہ-کوٹ-وار-کے-قریب-ا-ئل-ٹینکر-کی-کار-کو-ٹکر-10-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org