0
Wednesday 10 Feb 2016 17:39

پی آئی اے نے ملکی و غیر ملکی پروازوں کے کرائے میں کمی کا اعلان کردیا، فوری اطلاق ہوگا

پی آئی اے نے ملکی و غیر ملکی پروازوں کے کرائے میں کمی کا اعلان کردیا، فوری اطلاق ہوگا
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے نے ملکی و غیر ملکی پروازوں میں کمی کا اعلان کردیا جب کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا اندرون و بیرون ملک فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہوگیا جب کہ پی آئی اے انتظامیہ نے 8 روز کی مشکلات پر مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کرایوں میں کمی کا اعلان بھی کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی اور اسلام آباد کے درمیان پرازوں کا یکطرفہ کرایہ 7 ہزار 500 روپے سے شروع ہوگا اور کراچی سے جانے والے عمرہ زائرین کے لئے ریٹرن ٹکٹ کی قیمت 45 ہزار 500 روپے سے شروع ہوگی، لاہور اور اسلام آباد سے عمرہ زائرین کے لئے ریٹرن ٹکٹ 54 ہزار 500 روپے سے شروع ہوگا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کرایوں میں کمی کا مقصد مسافروں پر ادارے کا اعتماد بحال کرانا ہے جب کہ پی آئی اے کاؤنٹرز کی ویرانی ایک مرتبہ پھر ختم ہوگئی اور دفاتر کی رونقیں لوٹ آئیں اور قومی ایئرلائن کی بحالی سے نجی ایئرلائنز کی چاندی بھی ختم ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 519807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش