0
Wednesday 10 Feb 2016 22:46

ہتھیارڈالنے والے شدت پسندوں کو سیکیورٹی فورسز میں شامل کرنے پر غور

ہتھیارڈالنے والے شدت پسندوں کو سیکیورٹی فورسز میں شامل کرنے پر غور
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان نے کہا ہے کہ فاٹا میں ہتھیار ڈالنے والے شدت پسندوں کو تربیت دے کر انہیں سیکیورٹی فورسز میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ آفتاب سلطان نے بتایا کہ 2013 میں دہشت گردی کے 208 ، 2014 میں 149 جب کہ 2015 میں 141 واقعات ہوئے۔ آئی بی کو تعلیمی اداروں پر حملوں کی اطلاعات تھیں لیکن باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی کوئی اطلاع نہیں تھی، گزشتہ 6 ماہ کے دوران آئی بی نے دہشت گردی کے 11 واقعات کی پیشگی اطلاع دی اور 581 اہم دہشت گرد گرفتار کرائے جب کہ 84 دہشت گرد گرفتاری کی کوشش میں مارے گئے، اس کے علاوہ اندرون سندھ سے 93 بڑے ڈکیت پکڑے گئے ہیں۔ کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد 1121 جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکیا گیا، 95 مارے گئے جب کہ جرائم میں 300 فیصد کمی آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 519874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش