QR CodeQR Code

ایران سے پابندیاں ہٹنا خوش آئند ہے، تجارت سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرینگے، پرویز رشید

10 Feb 2016 23:21

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ چاول اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبے میں تجارت کو 5 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانا چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ایران سے عالمی پابندیاں ہٹنے کا خیرمقدم کرتا ہے اور تجارت سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ اسلام آباد میں انقلاب اسلامی ایران کی 37ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، عالمی پابندیاں ہٹنے سے جمہوری اسلامی ایران ترقی کی منازل طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ایران وہ واحد ملک ہے جس نے سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کیا، برادری اسلامی ملک نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ چاول اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانا چاہتا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی رابطے ہیں۔ انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی تقریب میں محمود خان اچکزئی، سینیٹر رحمان ملک، اقبال ظفر جھگڑا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سینیٹر عبدالقیوم، شیعہ علماء کونسل کے سربرہ علامہ ساجد نقوی اور مختلف ملکوں کے سفیروں سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 519918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519918/ایران-سے-پابندیاں-ہٹنا-خوش-آئند-ہے-تجارت-سمیت-دوطرفہ-تعلقات-کو-مزید-مستحکم-کرینگے-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org