QR CodeQR Code

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے حوالے سے ''انفجار نور'' سیمینار، علماء و طلبا کی بڑی تعداد میں شرکت

11 Feb 2016 11:03

اسلام ٹائمز: سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے انقلاب اسلامی کے ایران اور خطے میں موجودہ دیگر ممالک پر پڑنے والے اثرات پر گفتگو کی۔ مقررین نے کہا کہ رہبر کبیر کی حقیقت میں نائب امام (عج) تھے جنہوں نے ظہور امام (عج) کے لیے ایک اسلامی ریاست کو قائم کر کے زمینہ سازی کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین (شعبہ مشہد مقدس ) کے زیراہتمام موسسہ حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا اور موسسہ جواد الائمہ مشہد مقدس کے تعاون انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر ''انفجارنور'' سیمینار مدرسہ جامعة المصطفی العالمیہ میں منعقد ہوا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری تربیت علامہ سید احمد قبال رضوی، مرکزی سیکرٹر ی سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی اور مسئول مرکزی دفتر اسلام آباد علامہ محمد اصغر عسکری تھے۔ سیمینار کی صدارت مجلس وحدت مسلمین (شعبہ مشہد مقدس ) کے سیکرٹر ی جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا عقیل حسین خان نے کی۔ سیمینار میں پاکستان اور ہندوستانی علماء اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے انقلاب اسلامی کے ایران اور خطے میں موجودہ دیگر ممالک پر پڑنے والے اثرات پر گفتگو کی۔ مقررین نے کہا کہ رہبر کبیر کی حقیقت میں نائب امام(عج) تھے جنہوں نے ظہور امام (عج) کے لیے ایک اسلامی ریاست کو قائم کر کے زمینہ سازی کی۔ سیمینار کی خاص بات یہ تھی کہ( مشہد مقدس جہاں شدید سردی ہے ) اس کے باوجود علمائے کرام اور طلاب کرام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔


خبر کا کوڈ: 519978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519978/مشہد-مقدس-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-انقلاب-اسلامی-ایران-کی-سالگرہ-حوالے-سے-انفجار-نور-سیمینار-علماء-طلبا-بڑی-تعداد-میں-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org