QR CodeQR Code

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے، میر سرفراز بگٹی

11 Feb 2016 10:50

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا عصمت اللہ سالم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن کی فضا بحال کرکے رہیں گے۔ ہمیں دھمکیوں اور بزدلانہ حملوں سے ملک و قوم کی خدمت سے کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کا جینا محال کردیں گے اور آخری دہشتگرد تک پیچھا کریں گے۔ مسجد امام بخاری کو شہید کرنے والے شرپسندوں کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ انہیں گرفتار کرکے ہی دم لیں گے۔ مسجد امام بخاری کو شہید کرنے کی جسارت ناقابل معافی جرم ہے۔ ہم ملوث عناصر کو نشان عبرت بنائیں گے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہماری جنگ بن چکی ہے، اس کا مل کرخاتمہ کریں گے۔ تخریبی کارروائیاں کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔ عدم استحکام اور دہشت کی فضا پیدا رکھنا ان کا ایجنڈا ہے۔ مسجد شہید کرکے شرپسندوں نے ثابت کیا ہے کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ کوئی مسلمان اللہ کے گھر کو شہید کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ہم اس واقعہ میں ملوث افراد کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ ہماری تمام مذہبی جماعتوں اور گروہوں سے درخواست ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں۔ فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پیدا کرنے والے عناصر کو اپنی صفوں سے باہر نکالیں۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ بلوچستان میں امن کی فضا بحال کرکے رہیں گے۔ ہمیں دھمکیوں اور بزدلانہ حملوں سے ملک و قوم کی خدمت سے کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ ہمیں صوبائی حکومت سے پوری امید ہے کہ وہ مسجد امام بخاری میں ملوث افراد کو ضرور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے گی۔


خبر کا کوڈ: 519994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519994/فرقہ-وارانہ-ہم-آہنگی-کو-زیادہ-سے-فروغ-دیا-جائے-میر-سرفراز-بگٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org