0
Thursday 11 Feb 2016 12:21

ملتان میں سوائن فلو سے متاثرہ ایک اور خاتون جاں بحق، تعداد 8 ہو گئی

ملتان میں سوائن فلو سے متاثرہ ایک اور خاتون جاں بحق، تعداد 8 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں سوائن فلو وائرس سے متاثرہ مزید ایک مریضہ نشتر اسپتال میں دم توڑ گئی۔ وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ شاہ رکن عالم کالونی کی رہائشی 67 سالہ خاتون شکیلہ کو چند روز قبل نشتر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں خاتون کے بلڈ ٹیسٹ کے بعد سوائن فلو وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی۔ جس کے بعد خاتون کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا جہاں وہ آج دم توڑ گئی۔ خاتون کی ہلاکت کے بعد وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 گئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 68 تک پہنچ چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 519996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش