0
Thursday 11 Feb 2016 17:05

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دو روزہ دورے پر ہفتے کو ملتان پہنچیں گے

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دو روزہ دورے پر ہفتے کو ملتان پہنچیں گے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہفتے کو گیارہ بجے دن دو روزہ دورے پر ملتان پہنچیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر کے مطابق دو روزہ دورے کے دوران ملتان میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں، وکلاء، تنظیمی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ علامہ ناصر عباس جعفری ملتان میں وفات پا جانے والی اہم شخصیات کے خانوادگان سے اظہار تعزیت کریں گے۔ ثقلین نقوی کے مطابق مختلف شخصیات کی جانب سے اُن کے اعزاز میں مختلف تقاریب میں شرکت اور خطاب کریں گے جبکہ اتوار کو میڈیا کے اعزاز میں دی گئی نشست میں خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 520079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش