0
Thursday 11 Feb 2016 19:33

قطر سے ایل این جی معاہدہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا متبادل نہیں ہے، دفترخارجہ

قطر سے ایل این جی معاہدہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا متبادل نہیں ہے، دفترخارجہ
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹریز خارجہ مذاکرات منسوخ نہیں ہوئے۔ دونوں ممالک رابطے میں ہیں، تاریخوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے داعش سے متعلق ڈی جی آئی بی کے بیان پر تبصرے سے انکار کردیا۔ میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے پاکستان اور بھارت کے رابطوں کی تصدیق کی اور کہا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخوں کے لیے دونوں ممالک رابطے میں ہیں، سیکرٹریز خارجہ کے مذاکرات منسوخ نہیں ہوئے، تاریخوں کا تعین کیا جا رہا ہے، ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کئی دیگر ایشوز پر رابطے میں رہتے ہیں، پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات میں پیشرفت پر وزارت داخلہ بہتر تبصرہ کرسکتی ہے۔ ترجمان دفتر خاجہ نے داعش سے متعلق ڈی جی آئی بی کے بیان پر تبصرہ سے بھی انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جائے۔ نفیس زکریا نے کہا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے قائم 4 ممالک کے گروپ کا اجلاس 23 فروری کو کابل میں ہوگا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ قطر سے ایل این جی درآمد کا معاہدہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا متبادل نہیں ہے، پاکستان توانائی ضروریات کے لیے ایک سے زائد آپشنز پر کام کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 520102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش