0
Thursday 11 Feb 2016 23:07

وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت کراچی کے مختلف مقامات پر احتجاج کرنے پر 90 روز کی پابندی عائد

وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت کراچی کے مختلف مقامات پر احتجاج کرنے پر 90 روز کی پابندی عائد
اسلام ٹائمز: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبائی اسمبلی اور وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت کراچی کے مختلف مقامات پر احتجاج کرنے پر 90 روز کی پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں ریڈ زون سمیت مخصوص مقامات پر احتجاج کرنے پر 90 روز کی پابندی عائد کر دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جن مقامات پر احتجاج کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں سندھ اسمبلی، وزیراعلیٰ ہاؤس، بلاول ہاؤس، سندھ سیکریٹریٹ، ڈاکٹر ضیاالدین روڈ، فریسکو چوک اور پی آئی ڈی سی چوک سمیت دیگر مقامات شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والوں کو دفعہ 144 کے تحت گرفتار کر لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 520163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش