0
Thursday 11 Feb 2016 23:37

سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے ریفرنڈم کرانے کی درخواست بحال

سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے ریفرنڈم کرانے کی درخواست بحال
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے ریفرنڈم کرانے کی درخواست بحال کردی۔ جسٹس گلزار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے ریفرنڈم کی درخواست کی سماعت کی۔ یہ درخواست عدالت عظمٰی نے گزشتہ سماعت کے دوران عدم پیروی کے باعث خارج کردی تھی تاہم مدعی کی درخواست پر اس کی دوبارہ سماعت ہوئی جس میں بیرسٹر ظفر اللہ خان نے موقف اختیار کیا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر نہ ہونے سے ملک کو شدید بحرانوں کا سامنا ہے۔ اگر کالا باغ ڈیم کی تعمیر بروقت ہوجاتی تو سیلابوں سے اتنی تباہی نہ ہوتی، اس لئے عدالت عظمیٰ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو اس اہم منصوبے پر ریفرنڈم کرانے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے مدعی کا موقف سننے کے بعد درخواست کو دوبارہ بحال کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی تھی۔
خبر کا کوڈ : 520172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش