0
Friday 12 Feb 2016 11:51

گورنر گلگت بلتستان کی وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

گورنر گلگت بلتستان کی وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضٰی جتوئی سے ملاقات اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں صنعت کے شعبے کے حوالے سے بھرپور گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ایگرو فروٹ پروسسنگ کی سہولت مہیا کریگی۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صنعت اور پیداوار کے شعبے میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، تاکہ گلگت بلتستان کے لوگ صنعت کے شعبے اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں کے ذریعے خود کفیل ہوسکیں۔ وفاقی وزیر نے گورنر کی درخواست پر کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار گلگت بلتستان میں ایگروفروٹ پروسسنگ کی سہولت مہیا کریگی۔ گلگت بلتستان میں ہنرمندی کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت کے ذریعے ایک ہنر، ایک نگر کی سرگرمیاں شروع کی جائینگی تاکہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں کے باشندوں کو پیداوار کے حوالے سے ہنر سکھایا جا سکے۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر کی درخواست پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سستے داموں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے ہر دو کلو میٹر بعد یوٹیلیٹی سٹورز کے فرینچائز دئیے جائینگے اور وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف سے درخواست کرینگے کہ SMEDA کے بورڑ آف ڈائریکٹرز، پاکستان جیمز اینڈ جیولری اور پاکستان سٹونز ڈیپارٹمنٹ میں اعلٰی سطح پر نمائندگی دی جائے، تاکہ گلگت بلتستان میں پائے جانے والی معدنیات اور جیمز کو قومی و بین الاقوامی سطح پر فروغ مل سکے۔ گلگت بلتستان میں کو اس شعبے کے ذریعے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 520222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش