QR CodeQR Code

امریکہ، سعودی عرب اور بعض یورپی ممالک شام میں عدم استحکام کے ذمہ دار ہیں

شام پر کسی بھی بیرونی ملک نے حملہ کیا تو نئی عالمی جنگ شروع ہو جائیگی، دمیتری مدودوف

12 Feb 2016 10:09

اسلام ٹائمز: روسی حکام نے گذشتہ ہفتے بارہا علاقے کے بعض ملکوں منجملہ سعودی عرب کو خبردار کیا کہ جو دہشتگردی کے بہانے شام پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ عنقریب شام پر بری فوج سے حملہ کرے گا۔ صرف امریکہ نے سعودی عرب کے اس ارادے کا خیر مقدم کیا ہے اور اب تک کسی بھی عالمی ادارے نے اس حملے کی اجازت نہیں دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیراعظم دمیتری مدودوف نے کہا ہے کہ شام پر کسی بھی بیرونی فوج کا حملہ بھرپور جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ اسلامی جمہوریا یران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق روسی وزیراعظم  نے جرمن اخبار ہندلزبلات کو انٹرویو میں ٹھوس موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شام پر کسی بھی بیرونی ملک نے حملہ کیا تو نئی عالمی جنگ شروع ہوجائے گی۔ سعودی عرب شام میں اپنی بری فوج بھیجنے پراصرار کر رہا ہے۔ روسی وزیراعظم نے کہا کہ شام میں کسی بھی ملک کی بری فوج کی مداخلت سے شام کا بحران حل نہیں ہوگا بلکہ مزید طولانی ہوجائے گا۔ روس کے وزیراعظم مدودوف نے کہا کہ امریکہ، سعودی عرب اور بعض یورپی ممالک شام میں عدم استحکام کے ذمہ دار ہیں۔ روس نے کچھ دنوں قبل خبردار کیا تھا کہ فضائی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ترکی میں شام کی سرحد کے قریب فوجیں جمع ہیں اور فوجی ساز و سامان اکٹھا کیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے بھی کہا ہے کہ وہ ترکی کی سرزمیں سے شام پر حملہ کرے گا۔ روسی حکام نے گذشتہ ہفتے بارہا علاقے کے بعض ملکوں منجملہ سعودی عرب کو خبردار کیا کہ جو دہشتگردی کے بہانے شام پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ عنقریب شام پر بری فوج سے حملہ کرے گا۔ صرف امریکہ نے سعودی عرب کے اس ارادے کا خیر مقدم کیا ہے اور اب تک کسی بھی عالمی ادارے نے اس حملے کی اجازت نہیں دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 520231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/520231/شام-پر-کسی-بھی-بیرونی-ملک-نے-حملہ-کیا-نئی-عالمی-جنگ-شروع-ہو-جائیگی-دمیتری-مدودوف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org