QR CodeQR Code

کراچی میں دستی بم حملوں کے بعد جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی کی سیکورٹی بڑھا دی گئی

12 Feb 2016 13:57

اسلام ٹائمز: یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جامعات کے داخلی راستوں کے باہر سیکورٹی گارڈز تعینات کردیئے گئے جبکہ متعلقہ تھانوں سے پولیس کا گشت بڑھانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں دستی بم حملوں کے بعد جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جامعات کے داخلی راستوں کے باہر سیکورٹی گارڈز تعینات کردیئے گئے جبکہ متعلقہ تھانوں سے پولیس کا گشت بڑھانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح مبینہ ٹاؤن تھانے، کریم آباد پر اپوا گرلز کالج اور ناظم آباد میں اسکول پر دستی بم حملے کئے گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق نامعلوم افراد کریم آباد فلائی اوور کے اوپر سے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رینجرز اور پولیس نے ایک گھنٹے کے دوران ہونے والے دو دستی بم حملوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 520250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/520250/کراچی-میں-دستی-بم-حملوں-کے-بعد-جامعہ-اور-این-ڈی-یونیورسٹی-کی-سیکورٹی-بڑھا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org