0
Friday 12 Feb 2016 17:08

مشہد مقدس، بلدیہ کی جانب سے منعقدہ انقلاب اسلامی کا جشن، پاکستانی اور ہندوستانی علماء اور طلبا کی شرکت

مشہد مقدس، بلدیہ کی جانب سے منعقدہ انقلاب اسلامی کا جشن، پاکستانی اور ہندوستانی علماء اور طلبا کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ ایران کے شہر مشہد مقدس میں بلدیہ مشہد کی طرف سے انقلاب اسلامی کی سینتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک چشن کا اہتمام کیا گیا، جشن کی اس تقریب میں مشہد مقدس میں رہنے والے اردو زبان بولنے والے علمائے کرام اور طلاب کو خاص طور پر مدعو کیا گیا۔ اس جشن میں پاکستان اور ہندوستان کے علمائے کرام اور طلاب عظام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس جشن کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ امور خارجہ حجة الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی تھے۔ جشن کی اس تقریب میں اردو زبان کے پاکستانی اور ہندوستانی شعراء نے انقلاب اسلامی کے حوالے سے اپنے اپنے کلام پیش کیے اور سامعین سے خوب داد وصول کی۔ جشن کی خاص یہ تھی کہ اس ایرانی چھوٹے بچوں نے بہترین انداز میں خوبصورت ترانے پڑھ کر خوب داد وصول کی۔ محفل کے آخر میں بلدیہ مشہد مقدس کے فرھنگ سرا زیارت کے مسئول جناب آقای کمیلی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 520283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش