0
Friday 12 Feb 2016 18:17

ملتان، آئی ایس او پاکستان کے ڈویژنل مسئولین ورکشاپ کا آغاز، ملک بھر کے امامیہ جوانوں کی شرکت

ملتان، آئی ایس او پاکستان کے ڈویژنل مسئولین ورکشاپ کا آغاز، ملک بھر کے امامیہ جوانوں کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام آئی ایس او پاکستان کے ڈویژنل مسئولین کی تین روزہ ورکشاپ کا آغاز المصطفی ہائوس ملتان میں ہوگیا، ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید مہدی کاظمی نے کہا کہ انسان کا وجود ہے کہ وہ خود بخود وجود میں نہیں آیا کوئی ہستی ہے جو اسے وجود میں لائی ہے۔ انسان کے نفس کا محتاج ہونا سب سے بڑی دلیل ہے کہ کوئی ایسی ہستی ہے جو تمام نقائص سے پاک ہے۔ دریں اثناء امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی نائب صدر سرفراز نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ تمام ڈویژنل مسئولین ورکشاپ میں شریک ہیں۔ ورکشاپ میں پاکستان بھر سے جید علمائے کرام شریک ہو کر امامیہ طلبا کو دروس اور لیکچر دیں گے، اجلاس میں علمائے کرام کے علاوہ دیگر سینئر رہنما بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ ورکشاپ تین روز جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 520300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش