QR CodeQR Code

الطاف حسین سمیت 20 متحدہ رہنماؤں کے ایکبار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

12 Feb 2016 18:49

اسلام ٹائمز: عدالت نے متحدہ قائد کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے مقدمے میں نامزد میئر کراچی وسیم اختر کی ضمانت میں 22 فروری تک توسیع کر دی، جبکہ متحدہ قائد سمیت 20 مرکزی رہنماؤں کے ایکبار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس حکام کو انھیں پیش کرنے کا حکم دیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سمیت 20 مرکزی رہنماؤں کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں ایم کیو ایم کے نامزد میئر کراچی وسیم اختر کی ضمانت میں 22 فروری تک توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے متحدہ قائد سمیت 20 مرکزی رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس حکام کو انھیں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے جن رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، ان میں فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، نسرین جلیل اور رشید گوڈیل بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 520308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/520308/الطاف-حسین-سمیت-20-متحدہ-رہنماؤں-کے-ایکبار-پھر-ناقابل-ضمانت-وارنٹ-گرفتاری-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org