QR CodeQR Code

این جی او کے زیراہتمام انتہا پسندی و دہشتگردی کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ

12 Feb 2016 18:55

اسلام ٹائمز: اقبال کالونی چوک سرگودہا میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں مختلف این جی اوز کے عہدیداروں سمیت سول سوسائٹی کے رہنما بھی شریک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سرگودہا میں نجی تنظیموں کی جانب سے اقبال کالونی میں علامتی بھوک ہڑتال کی جارہی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ حکومت ملک دشمنی میں ملوث عناصر کا قلع قمع کرے۔ احتجاجی طور پر بھوک کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ نفرت انگیز تحریروں، تقریروں، مذہبی انتہاپسندی، دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں اور این جی اوز کی جانب سے اقبال کالونی چوک میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں مختلف این جی اوز کے عہدیداروں سرفراز احمد، حاجی عطا محمد، میاں رمضان آزاد، شفیق ڈوگر، جاوید اقبال، حافظ حبیب الرحمن، شرابیل ڈوگر، شرجیل ڈوگر، قراۃ العین، بلال ڈوگر سمیت رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت ملک دشمن حرکات میں ملوث عناصر کا قلع قمع کرے۔


خبر کا کوڈ: 520309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/520309/این-جی-او-کے-زیراہتمام-انتہا-پسندی-دہشتگردی-کیخلاف-بھوک-ہڑتالی-کیمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org