0
Friday 12 Feb 2016 19:15

اسکولوں اور سیکیورٹی اداروں پر حملے کرنیوالوں کو جلد گرفتار کرلیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

اسکولوں اور سیکیورٹی اداروں پر حملے کرنیوالوں کو جلد گرفتار کرلیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اسکول اور سیکیورٹی اداروں پر حملے کرنے والوں کو جلد گرفتار کر لیں گے، حملوں سے عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مایوس نہیں ہوں گے۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ دہشتگرد عناصر ہماری سیکیورٹی فورسز کو خاص طور پر نشانہ بنا رہے ہیں، ہمیں اس کی پرواہ نہیں ہے، تمام دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ہوگی، تمام دہشتگرد جلد گرفتار ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد حملوں سے نہ تو سیکیورٹی فورسز مایوس ہونگی، اور نہ ہی عوام مایوسی کا شکار ہونگے، دہشتگرد عناصر نے ایک بار ہھر سر اٹھایا ہے، لیکن انہیں جلد قابو کر لیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 520317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش