QR CodeQR Code

ڈاکٹر عاصم کرپشن، سیکرٹری خزانہ اور سابق سیکرٹری پیٹرولیم کا بیان ریکارڈ

12 Feb 2016 23:36

اسلام ٹائمز: دستاویز کے مطابق نیب نے قومی خزانے کو چار سو پچاس ارب روپے نقصان پہنچانے کے معاملے پر وقار مسعود اور اعجاز چوہدری کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیب نے ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس میں سیکرٹری خزانہ وقار مسعود اور سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ دستاویز کے مطابق نیب نے قومی خزانے کو چار سو پچاس ارب روپے نقصان پہنچانے کے معاملے پر وقار مسعود اور اعجاز چوہدری کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں دونوں افسران نے کرپشن کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے سمریاں تیار کرنے کا اعتراف کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 520383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/520383/ڈاکٹر-عاصم-کرپشن-سیکرٹری-خزانہ-اور-سابق-پیٹرولیم-کا-بیان-ریکارڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org