QR CodeQR Code

اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 کانسٹیبل جاں بحق، 2 زخمی

13 Feb 2016 00:04

اسلام ٹائمز: میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں ملوث افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راولپنڈی کی طرف فرار ہوگئے، پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کا سرچ آپریشن کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ناکے پر تعینات ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، فائرنگ سے ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا، راولپنڈی سے کٹاریاں کے مقام پر اسلام آباد میں پیدل داخل ہونے والے دو مشکوک افراد کو ناکے پر پولیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل امتیاز موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ پولیس اہلکار زاہد اور ایف سی اہلکار بسم اللہ خان زخمی ہوگئے جنہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد خالد خٹک صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پمز اسپتال پہنچے اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں ملوث افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راولپنڈی کی طرف فرار ہو گئے، پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کا سرچ آپریشن کیا ہے اور قاتلوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے، فائرنگ کے واقعے میں راہگیر خاتون عاصمہ بی بی شدید بھی زخمی ہوگئی جسے راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 520389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/520389/اسلام-آباد-میں-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-1-کانسٹیبل-جاں-بحق-2-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org