QR CodeQR Code

امریکا اور نیٹو سے فوجی معاہدے پر نظرثانی کی جائے گی،افغان وزیر خارجہ

18 May 2009 11:58

افغانستان کے وزیر خارجہ رنگین دادفر سپانتا نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں عسکریت پسندوں کے خلاف برسرپیکار امریکی اور نیٹو افواج کی موجودگی کے معاہدے پر نظرثانی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2002ء میں جب غیر ملکی افواج کے ساتھ معاہدہ کیا گیا، تو اسوقت ایک عبوری


 کابل : افغانستان کے وزیر خارجہ رنگین دادفر سپانتا نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں عسکریت پسندوں کے خلاف برسرپیکار امریکی اور نیٹو افواج کی موجودگی کے معاہدے پر نظرثانی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2002ء میں جب غیر ملکی افواج کے ساتھ معاہدہ کیا گیا، تو اسوقت ایک عبوری حکومت تھی لیکن اب وقت اور حالات بدل گئے ہیں۔ آج ایک منتخب حکومت،منتخب پارلیمنٹ اور آزاد میڈیا موجود ہے،اس لئے ہم نے ملک میں غیر ملکی افواج کو کارروائی کرنے کی اجازت کیلئے جو معاہدہ کیا تھا،اس پر اب نظرثانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان عوام کو جیلوں میں ڈالنے اور ان پر تشدد کے بارے میں جواب طلبی حکومت کا حق ہے جس کیلئے ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ نئے معاہدے کریں گے۔ 



خبر کا کوڈ: 5205

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/5205/امریکا-اور-نیٹو-سے-فوجی-معاہدے-پر-نظرثانی-کی-جائے-گی-افغان-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org