0
Saturday 13 Feb 2016 14:30

بلوچستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھا جائیگا، ناصر خان جنجوعہ

بلوچستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھا جائیگا، ناصر خان جنجوعہ
اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان میں سکیورٹی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے پرامن بلوچستان کے قیام کے لیے حکومتی اقدامات سے انہیں آگاہ کیا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات کو قابل اطمینان قرار دیا۔ ملاقات میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ صوبے سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحہ پر ہے۔ متعلقہ سول و عسکری اداروں کے درمیان بہترین روابط کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھا جائے گا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان چیف اللہ چٹھہ اور رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو بھی اس موقع پر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 520531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش