0
Saturday 13 Feb 2016 23:35

کوٹلی واقعہ کا ذمہ دار وزیراعظم آزاد کشمیر ہیں، پرویز رشید

کوٹلی واقعہ کا ذمہ دار وزیراعظم آزاد کشمیر ہیں، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں احتساب وزیروں تک آیا تو احتساب کے ہاتھ کاٹ دیئے گئے۔ مجرموں کو بچانے کیلئے جنرل حامد کو ہٹایا گیا۔ کہتے ہیں کوٹلی واقعہ کا ذمہ دار وزیراعظم آزاد کشمیر ہیں، واقعے کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنا دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان موروثی سیاست کو گالیاں دیتے رہے لیکن اب حامد ناصرچھٹہ کے گھر جا کر موروثی سیاست کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر عمران خان پر یوٹرن کا الزام بھی لگایا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شخصیت کے نقاب اتر رہے ہیں۔ احتساب وزیروں تک آیا تو احتساب کے ہاتھ کاٹ دیئے۔ خیبر پختونخوا کی کرپشن بنی گالہ تک پہنچ رہی ہے اسی لیے کپتان خاموش ہیں۔ پرویزرشید نے عمران خان کی آمدنی پر بھی سوال اٹھایا۔

ایک سوال پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کوٹلی واقعے کے ذمہ دار ہیں، تاہم واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنا دیا گیا ہے۔ پرویزرشید نے اس بار اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو بھی تنقید کا نشانا بنایا اور کہا کہ اپوزیشن لیڈر پی آئی اے کے اونے پونے فروخت کیے جانے والے اثاثوں کی تفصیل بتائیں۔ دہشتگردی کے حوالے سے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم پورے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے پنجاب میں کسی جگہ نشاندہی کریں گے تو اس پر کارروائی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 520645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش