0
Saturday 13 Feb 2016 23:49

جہاد کا مطلب فلاح انسانیت کیلئے جدوجہد کرنا ہے، سراج الحق

جہاد کا مطلب فلاح انسانیت کیلئے جدوجہد کرنا ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں اپنی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں، حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچنے دے رہی۔ پوری دنیا میں امیر سے لیکر غریبوں کو دیا جاتا ہے مگر یہاں غریبوں کی کھال اتار کر امیروں کی عیش و عشرت کا سامان کیا جاتا ہے۔ اہم قومی امور سے متعلق فیصلوں سے پہلے حکومت کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہئے۔ حکمران عام آدمی کے دل کی آواز بننے کی بجائے جاگیر داروں، سرمایہ داروں اور ٹھیکیداروں کا سہارا بنے ہوئے ہیں۔ تھانوں سے متعلق سپریم کورٹ کے ریمارکس چشم کشا ہیں۔ تھانوں کی فروخت بہت بڑا ظلم المیہ ہے۔ مظلوم کی وہاں کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ پولیس ظالموں اور مجرموں کی پشت پناہ ہے، مظلوم فریاد کے لیے کہاں جائے؟۔ ویلنٹائن ڈے جیسی فضولیات پر خرچ کرنے کی بجائے غریبوں پر خرچ کرنا چاہئے۔ اسلام عالمی امن کا علمبردار ہے، جہاد کا مطلب فلاح انسانیت کیلئے پرامن طریقے سے جدوجہد کرنا ہے، کسی کو مارنا، ذبح کرنا تو دور کی بات اسلام تو کسی کی پیٹھ پیچھے برائی کو بھی پسند نہیں کرتا۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہو ں نے سینیٹ کے اجلاس سے خطاب اور پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
خبر کا کوڈ : 520650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش