0
Saturday 13 Feb 2016 23:50

داعش کیمیکل ہتھیار بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، سی آئی اے

داعش کیمیکل ہتھیار بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، سی آئی اے
اسلام ٹائمز۔ سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن کا کہنا ہے کہ جنگجو تنظیم داعش نہ صرف کیمیکل ہتھیار بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بھی کرچکی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سی آئی اے ڈائریکٹر جان برینن کا کہنا ہے کہ جنگجو تنظیم داعش کیمیکل ہتھیار بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے جن میں کلورین اور مسٹرڈ گیس جیسے کیمیائی ہتھیار شامل ہیں جس کی ہمارے پاس بے شمار مثالیں ہیں جن میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ داعش نے بم دھماکوں میں کیمیکل ہتھیار استعمال کیے ہیں۔ جان برینن نے کہا کہ رپورٹ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ داعش کے پاس بہت سے کیمیائی اجزاء اور گولہ بارود موجود ہے جس کو داعش مالی امداد حاصل کرنے کے لیے بیچا جا سکتا ہے لہٰذا ایسے تمام راستوں کو ختم کرنا ہوگا جن کے ذریعے داعش آمدورفت اور اسمگلنگ کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 520654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش