QR CodeQR Code

احتساب کمیشن کو کسی گرفتاری سے نہیں روکا، پرویز خٹک

14 Feb 2016 01:32

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ احتساب کمیشن بنایا تھا وہ انتہائی صاف شفاف تھا آج تک کسی صوبے نے اپنا احتساب کمیشن نہیں بنایا اور جو بھی قانون سازی کی اسمبلی کو اعتماد میں لے کر کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کہتے ہیں کہ احتساب کمیشن کو کسی گرفتاری سے نہیں روکا، گرفتاری کے بعد مطلع کرنے کے لیے قانون سازی کی، وزیراعلیٰ میڈیا پر ہی برس پڑے، کہتے ہیں کہ صحافی دیکھتے ہیں نہیں اور ہماری زندگی حرام کردیتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ احتساب کمیشن بنایا تھا وہ انتہائی صاف شفاف تھا آج تک کسی صوبے نے اپنا احتساب کمیشن نہیں بنایا اور جو بھی قانون سازی کی اسمبلی کو اعتماد میں لے کر کی، انہوں نے کہا کہ ڈی جی احتساب کمیشن اور ممبرز میں شدید اختلافات سامنے آگئے تھے اور اسی فساد کو ختم کرنے کےلیے احتساب کمیشن کے قوانین میں ترمیم کیں۔ پرویز خٹک نے واضح کیا کہ احتساب کمیشن کو کسی اہم گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کی قانون سازی نہیں کی بلکہ گرفتاری کے بعد بتانے کا کہا گیا۔ ترمیم میں جسمانی ریمانڈ کو 35 روز سے کم کر کے 15 روز کیا گیا ہے۔ پرویز خٹک کہتے ہیں کہ کمیشن کو پابند کیا کہ تحقیق کے بعد گرفتاری عمل میں لائی جائے، بےنامی درخواست پر نہیں ٹھوس شواہد کی روشنی میں کرپشن کیس کو آگے بڑھایا جائے گا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے خود احتساب کمیشن بنایا اس سے کیوں ڈریں گے؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے احتساب کمیشن میں بھرتیوں پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے سکروٹنی کرانے کا اعلان کیا۔ پرویز خٹک صحافیوں کے سوالات پر غصے میں آگئے، کہتے ہیں آپ دیکھتے ہو نہیں ہماری زندگی حرام کر دیتے ہو، تین سوال اکھٹے کرنے پر کہنے لگے میں انسان ہوں کمپیوٹر نہیں، جذباتی انداز میں یہ بھی کہہ ڈالا کہ بہت بہادر ہوگا جو خیبرپختونخوا میں کرپشن کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 520667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/520667/احتساب-کمیشن-کو-کسی-گرفتاری-سے-نہیں-روکا-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org