0
Sunday 14 Feb 2016 10:25

پی آئی اے کے جاں بحق ملازمین کے لیے امداد کا اعلان

پی آئی اے کے جاں بحق ملازمین کے لیے امداد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے پی آئی اے کے جاں بحق 2 ملازمین کے ورثاء کے لیے 25 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر احتجاج کے دوران فائرنگ سے پی آئی اے کے 2 ملازم جاں بحق ہو گئے تھے۔ وزیراعظم پاکستان نے ان کے ورثاء کے لیے 25، 25 لاکھ روپے امداد اور دونوں خاندانوں سے ایک، ایک فرد کو پی آئی اے میں ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔ احتجاج کے دوران زخمی ہونے والوں کو پانچ، پانچ لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ملازمین کی جانوں کا ضیاع پی آئی اے کے لیے ایک نقصان ہے، حکومت ان کے قتل کے ذمہ دار مجرموں کی تلاش کے لیے جاری تحقیقات کا جائزہ لیتی رہے گی اور متاثرہ اہل خانہ کو بھی تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 520710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش