QR CodeQR Code

کوٹلی میں کارکنوں کے قتل کی مذمت، آصف زرداری

14 Feb 2016 11:15

اسلام ٹائمز: پی پی کے چیئرپرسن کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے 2 کارکنوں کا قتل مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے آمرانہ طرز عمل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے وزراء آزاد کشمیر جاکر نفرت انگیز تقاریر کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ .سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کوٹلی آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے 2 کارکنوں کا قتل مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے آمرانہ طرز عمل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے 2 کارکنوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے سے مسلم لیگ (ن) کے وزراء آزاد کشمیر جاکر نفرت انگیز تقاریر کر رہے تھے، پیپلز پارٹی کے معصوم کارکنوں پر فائرنگ کی گئی۔ آصف زرداری نے آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذمہ داروں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائے اور اس حوالے سے رپورٹ بھی پیش کرے۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے پارٹی رہنماؤں کو شہداء کے گھر جاکر تعزیت کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کوٹلی آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے 2 کارکنوں کا قتل مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کے آمرانہ طرزعمل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے 2 کارکنوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے سے مسلم لیگ ن کے وزراء آزاد کشمیر جاکر نفرت انگیز تقاریر کررہے تھے، پیپلزپارٹی کے معصوم کارکنوں پر فائرنگ کی گئی۔

آصف زرداری نے آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذمہ داروں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے اور اس حوالے سے رپورٹ بھی پیش کرے۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے پارٹی رہنماؤں کو شہداء کے گھر جاکر تعزیت کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ - See more at: http://search.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=215117#sthash.N8jXFYbO.dpuf


خبر کا کوڈ: 520719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/520719/کوٹلی-میں-کارکنوں-کے-قتل-کی-مذمت-آصف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org