QR CodeQR Code

ناانصافی، پسماندگی اور معاشی محرومی انتہا پسندی کی اہم وجوہات ہیں، ملیحہ لودھی

14 Feb 2016 20:28

اسلام ٹائمز: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے لئے حکمت عملی طے کرنے سے متعلق اجلاس سے خطاب کے دوران ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری نے دہشت گردی کے خلاف جامع حکمت عملی کی ضرورت کوتسلیم کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ناانصافی، پسماندگی اور معاشی محرومی انتہا پسندی کی اہم وجوہات ہیں۔ سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے لئے حکمت عملی طے کرنے سے متعلق اجلاس سے خطاب کے دوران ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری نے دہشت گردی کے خلاف جامع حکمت عملی کی ضرورت کوتسلیم کیا ہے۔ کسی بھی معاشرے میں کئی اندرونی اور بیرونی عوامل  انتہا پسندی اور دہشت گردی کو فروغ دیتے ہیں۔ ناانصافی، پسماندگی اور معاشی محرومی انتہا پسندی کی اہم وجوہات ہیں، دہشت گرد اپنے مقاصد کے لیے حق خودارادیت سےانکار اور ناانصافی جیسے عوامل کو استعمال کرتے ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ دنیا سے پرتشدد انتہا پسندی کو روکنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے،  پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے 20 نکاتی قومی لائحہ عمل تیار کیا ہے جن میں سے 8 نکات انتہا پسندی کے خاتمے متعلق ہیں.


خبر کا کوڈ: 520897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/520897/ناانصافی-پسماندگی-اور-معاشی-محرومی-انتہا-پسندی-کی-اہم-وجوہات-ہیں-ملیحہ-لودھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org